پ کا گھر اور کرایے کی ڈپازٹ اسکیم

پ کا گھر اور کرایے کی ڈپازٹ اسکیم


Bookmark and Share


یہ ڈپازٹ سے لوگوں کی مدد کرنے والی اسکیم ہے جب ان کو کرائے کا کوئی گھر مل جاتا ہے۔ جو مالی مدد وہ دیتے ہیں ڈپازٹ کے لئے ہوتی ہے نہ کہ کرایہ کے لئے۔ مدد حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی آمدنی کم ہو یا آپ فوائد وظائف حاصل کرتے ہوں۔ آپ کی عمر 18 سے 65 کے درمیان ہو اور آزادانہ طور پر زندگی گزارنے کے لائق ہوں۔

آپ کو خود بخود مدد حاصل نہیں ہوتی ہے۔ پہلے آپ کو اس اسکیم کے چلانے والوں سے ٹیلیفون پر بات کرنا ضروری ہے۔ وہ آپ کا انٹرویو لیں گے اور آپ سے سوالات پوچھیں گے۔

چرچوں کا کرایہ ڈپازٹ اسکیم

پروجیکٹ منیجر سے درج ذیل پر رابطہ کریں:

Avenue St. Andrew´s URC, The Avenue, Southampton SO171XQ

ای میل: rentscheme@asaurc.org.uk

ٹیلیفون: 02380904529 (24 گھنٹے جواب دینے والا فون)

ساؤتھیمپٹن سٹی کیتھولک کرایہ ڈپازٹ اسکیم

مارٹن کیلانڈ [Martin Kelland] (رابطہ کار) سے رابطہ کریں

ٹیلیفون: 02380904529

Southampton City Catholics Rent Deposit Scheme

آپ کا گھر: اگر آپ مدد کے اہل ہوتے ہیں

اگر منیجر متفق ہو جاتا ہے کہ اس اسکیم کے تحت مدد کے لئے آپ اہل ہیں تو منیجر آپ اور مکان مالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

مکان مالک کے معاہدہ کے ساتھ

  • یہ اسکیم جائداد کا معائنہ کرے گی یہ یقینی بنانے کے لئے کہ گیس اور دیگر سلامتی جانچیں تجدید شدہ ہیں۔ یہ جانچ اس بات کی کرے گی کہ آپ کا گھر اچھی حالت میں اور مرمت شدہ ہے۔
  • اسکیم گھر میں موجود تمام چیزوں (فہرست اشیا) پر آپ اور مکان مالک کے ساتھ اتفاق کرے گی۔
  • اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اسکیم ڈپازٹ کے لئے بونڈ کی ادائیگی پر اتفاق کرے گی، آپ کو پہلے چار ہفتوں کا کرایہ پیشگی ادا کرنا ہوگا۔
  • آپ اپنے گھر کے کرایہ داری معاہدہ، کرایہ ڈپازٹ اسکیم بونڈ، فہرشت اشیا اور ہاؤسنگ کے فوائد و وظائف کے فارم پر دستخط کر یں گے (اگر قابل اطلاق ہو)۔
  • آپ اپنے نئے گھر میں منتقل ہوں گے۔