آپ کا گھر اور گنجائش سے زیادہ آدمی
اگر آپ رہنے کی کوئی جگہ تلاش رہے ہیں تو دریافت کریں کہ اس گھر میں پہلے سے کتنے آدمی رہ رہے ہیں۔ اپنے نئے گھر میں منتقل ہونے سے پہلے ان کاموں کو انجام دیں۔
اگر آپ کو معلوم ہو کہ
- آپ کو کسی ایسے آدمی کے ساتھ بیڈروم کی شراکت داری کرنی ہے جو آپ کے خاندان کا فرد نہیں ہے
- آپ کو ایسے اجنبی آدمی کے ساتھ بیڈروم کی شراکت داری کرنی ہے جو مخالف جنس کا ہے
- آپ کے بچوں کو بیڈروم کی شراکت داری کرنی ہے گرچہ وہ دس سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں
- 5 لوگوں سے زیادہ کے لئے ایک ہی غسل خانہ اور بیت الخلا اور باورچی خانہ ہے
تب یہ گھر بھیڑ بھرا ہے (اس میں گنجائش سے زیادہ آدمی ہیں)۔ آپ کو حق ہے کہ آپ اس رہائش سے انکار کر دیں۔
مکان مالک کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک ہی گھر میں بہت زیادہ لوگوں کو رہنے کی اجازت نہ دے، اگرچہ سارے لوگ بیک وقت اس گھر میں رہنے نہ جارہے ہوں۔
اگر آپ کرایہ دار ہیں تو آپ زیادہ لوگوں کو اس گھر میں منتقل ہونے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔ اگر اس سے آپ کے گھر میں گنجائش سے زیادہ بھیڑ برھتی ہے۔ اس میں دوست احباب اور خاندان شامل ہیں۔
اگر آپ کسی گھر میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رہ رہے ہیں تو کونسل آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
صلاح کے لئے سے درج ذیل سے رابطہ کریں:
پرائیویٹ سیکٹر ہاؤسنگ ٹیم
Southbrook Rise
4-8 Millbrook Road East
Southampton
SO151YG
ٹیلیفون 02380832606.
آپ کا گھر اور شور و غل کے مسائل
جب آپ کسی نئے گھر میں منتقل ہوں تو یہ یقینی بنائیں کہ آپ بہت زیادہ شور و غل کا باعث نہ بنیں۔ شور و غل سے آپ کے پڑوسیوں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔ شور و غل میں تیز موسیقی یا ٹی وی، دھماکے دار اور چلانے کی آواز شامل ہے۔ اس میں بھونکنے کی آواز بھی شامل ہے اگر آپ کے پاس کتّا ہے۔ رات کے وقت شور و غل پڑوسیوں کے لئے کافی تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کا پڑوسی کونسل سے شور و غل کے بارے میں شکایت کرتا ہے تو کونسل آپ کو ایک خط ارسال کرے گی اور اسے بند کرنے کے لئے کہے گی۔ اگر آپ شور و غل جاری رکھتے ہیں تو کونسل آپ کو ایک دوسرا خط بھیج سکتی ہے جس میں یہ تنبیہ ہوگی کہ وہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کا پڑوسی بہت زیادہ شور و غل کرتا ہے اور آپ اس بارے میں کونسل کو اطلاع دینا چاہتے ہیں تو درج ذیل سے رابطہ کریں
پبلک ہیلتھ ٹیم
Southbrook Rise
4-8 Millbrook Road East
Southampton
SO151YG
ٹیلیفون 02380834442.
مزید معلومات کے لئے یا شکایت درج کرانے کے لئے اس لنک پر کلک کریں