آپ کا گھر اور کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کا عمل یعنی ریسائیکلنگ

آپ کا گھر اور کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کا عمل یعنی ریسائیکلنگ


Bookmark and Share


ہر شخص کے لئے یہ اہم ہے کہ اپنے کوڑا کرکٹ کو ممکنہ حد تک دوبارہ کارآمد بنائے۔ اس کام کو آسان بنانے کے لئے ہمارے پاس ریسائیکل کے کوڑے دان ہیں۔ استعمال شدہ اشیا کو دوبارہ کارآمد بنانے سے توانائی کی بچت ہوتی ہے اور ماحول کی حفاظت ہوتی ہے۔ مثلا نئی بوتلیں اور ڈبے بنانے کے لئے پلاسٹک اور دھات دوبارہ استعمال کئے جاتے ہیں۔

میں استعمال شدہ اشیا کو دوبارہ کیسے کارآمد بناؤں؟

ہر گھر کے پاس ایسی چیزیں جمع کرنے کے لئے ری سائیکلنگ کے کوڑے دان ہوتے ہیں جن کو دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔

ری سائیکل کے کوڑے دان میں نیلے رنگ کا ڈھکن ہوتا ہے اور اسے دو ہفتوں پر خالی کیا جاتا ہے۔

میں ری سائیکل کے کوڑے دان میں کن چیزوں کو رکھوں؟

نیلے ڈھکن والے کوڑے دان میں آپ درج ذیل چیزیں ڈال سکتے ہیں:

  • کاغذ
  • ڈبے اور کین (از راہ کرم پہلے پانی سے کھنگال لیں).
  • پلاسٹک کی بوتلیں
  • کارڈ اور گتّے

دیگر چیزوں جیسے شیشے کی بوتلوں اور کپڑوں کے لئے آپ کے مقامی علاقے میں ری سائیکلنگ کے دوسرے کوڑے دان بھی ہیں۔

میں کوڑے کرکٹ والے کوڑے دان میں کیا رکھوں؟

  • ہرے رنگ کے ڈھکن والے کوڑے دان میں دیگر تمام کوڑے ڈالے جاتے ہیں۔
  • یہ وہ کوڑے ہوتے ہیں جن کو دوبارہ کارآمد نہیں بنایا جاسکتا ہے جیسے کہ کھانے پینے کی بے کار چیزیں، کالے تھیلے، سامانوں کے تھیلے اور پیکنگ کی پلاسٹک۔
  • کالے تھیلے، سامانوں کے تھیلے اور پیکنگ کی پلاسٹک۔
  • ہرے رنگ کے کوڑے دان ہر ہفتے خالی کئے جاتے ہیں۔
  • از راہ کرم ان کوڑے دانوں کو اپنے دروازے کے پاس روش کے بغل میں رکھیں – لیکن آپ کے کوڑے دانوں کو خالی کئے جانے کے وقت پر انحصار کرتے ہوئے صرف کوڑا اٹھائے جانے کے پہلے دن یا رات کو۔

لنکس

www.southampton.gov.uk/s-environment/householdwaste

www.recyclenow.com

کوڑا اکٹھا کئے جانے کے اپنے دن کو معلوم کرنے کے لئے www.southampton.gov.uk ملاحظہ کریں
یا مفت فون ایکشن لائن کو 08005191919 پر فون کریں۔