گھر تلاش کریں
آپ یا تو :
- کسی پرائیویٹ مکان مالک سے گھر یا فلیٹ کرایہ پر لے سکتے ہیں
- سٹی کونسل یا ہاؤسنگ ایسوسی ایشن سے سوشل ہاؤسنگ کرایہ پر لے سکتے ہیں
- کوئی جائداد خرید سکتےہیں
زیادہ تر لوگوں کو کسی پرائیویٹ مکان مالک سے کوئی گھر کرائے پر لینا ہوگا۔ ساؤتھیمپٹن میں رہنے کے لئے کوئی جگہ تلاش کرنا دشوار ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کی آمدنی کم ہے۔ ساؤتھیمپٹن میں کہیں رہنے کی جگہ تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرنے والی مزید معلومات کے لئے
www.housinginsouthampton.co.uk/index.asp پر کلک کریں
اگر آپ بے گھر ہیں
از راہ کرم بہت سارے سوالوں کے جوابات حاصل کرنےکے لئے نیچے کے لنک پر جائیں
www.southampton.gov.uk/living/housing/moneysolutions/homelessadvice/faqs.aspx
بے گھر خاندان رہائشی مکان سے متعلق صلاح و مشورہ گیٹ وے سے 02380832327. پر طلب کر سکتے ہیں۔ اس کے کھلنے کے اوقات یہاں پیش کئے گئے ہیں
www.southampton.gov.uk/living/housing/moneysolutions/homelessadvice
اکیلا شخص اسٹریٹ پریونشن ٹیم یعنی سڑک پر بے گھر لوگوں کو رہنے سے روکنے والی ٹیم سے 02380216000 پر رابطہ کرسکتا ہے
گھر تلاش کریں: پرائیویٹ مکان مالکان
کئی لوگ کسی پرائيویٹ مکان مالک سے کوئی گھر یا فلیٹ کرایہ پر حاصل کرتے ہیں۔ کرایہ پر گھر لینے کے لئے رہنما اصول یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں:
www.housinginsouthampton.co.uk/renting.asp
جب آپ کو رہنے کے لئے کہیں گھر مل جائے تو اپنے مکان مالک سے کرایہ داری معاہدہ حاصل کرنے کو یقینی بنائيں۔ اس پر دستخط کرنے سے پہلے اپنے کرایہ داری معاہدہ کی احتیاط سے جانچ کریں۔ یہ یقینی بنائيں کہ سامان کی فہرست یعنی انونٹری نامی فہرست میں جائداد کی حالت اور فرنیچر درج کئے گئے ہوں۔
www.housinginsouthampton.com/agreement.asp
www.housinginsouthampton.com/furniture.asp
آپ کو مکان مالک کو زر امانت یعنی ڈپازٹ ادا کرنا ہوگا۔ یہ ادائيگی جائداد کو آپ کی طرف سے پہنچنے والے کسی نقصان کے لئے کی جاتی ہے۔ اس میں بقایا کرایہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔
www.housinginsouthampton.com/money.asp
قانون کے مطابق مکان مالک کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس ڈپازٹ کو ایک خاص تحفظاتی اسکیم میں رکھے۔ انہیں آپ کو یہ بتانا ضروری ہے کہ وہ کون سی ڈپازٹ اسکیم استعمال کر رہے ہیں۔ اگر وہ آپ کو نہیں بتاتے ہیں تو درج ذیل سے صلاح کریں۔
www.housinginsouthampton.com/landlords.asp
کئی اسکیمیں ہیں جو ڈپازٹ کے معاملے میں مدد کرسکتی ہیں
آپ کے گھر اور کرایہ کی ڈپازٹ والے صفحہ تک لنک
آپ کے مکان مالک کو آپ کے گھر کی مرمتوں کو انجام دینا چاہئے۔ اگر آپ کا مکان مالک مرمتیں نہیں کرواتا ہے تو ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل سے بات کریں۔ وہ مکان مالک سے رابطہ کر سکتے ہیں اور مسئلہ کو دریافت کر سکتے ہیں۔
www.housinginsouthampton.com/landlords.asp
ایک کرایہ دار کی حیثیت سے آپ کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں – نیچے کے لنک کو ملاحظہ کریں
www.housinginsouthampton.com/responsibilities.asp
کوئی گھر تلاش کریں: کرایہ دار کے مسائل
اگر آپ کو صلاح کی ضرورت ہے تو ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل میں پرائیویٹ سیکٹر کی ہاؤسنگ ٹیم سے رابطہ کریں۔ پرائیویٹ سیکٹر کی ہاؤسنگ ٹیم کو 02380832606 / 02380832735 پر فون کریں یا
housing.renewal@southampton.gov.uk پر ای میل کریں۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں
www.southampton.gov.uk/living/housing/private/privatetenants
گھر تلاش کریں کونسل یا ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے گھر
ساؤتھیمپٹن میں سوشل ہاؤسنگ کی مانگ بہت زیادہ ہے اور ممکن ہے آپ کو لمبی مدت تک انتظار کرنا پڑے۔
ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل کو درخواست دینے کے لئے آپ کو ہاؤسنگ کا ایک درخواست فارم پر کرنا ضروری ہے، جسے آپ درج ذیل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
www.southampton.gov.uk/living/housing/moneysolutions/allocations
فہرست انتظار میں پر جانے اور کسی گھر کے بولی لگانے سے پہلے کونسل کی رہائشی مکان کے لئے آپ کی اہلیت کی تشخیص کرے گی۔
کونسل کی ہاؤسنگ کے بارے میں مزیدمعلومات کے لئے یہاں کلک کریں
www.southampton.gov.uk/living/housing/moneysolutions/allocations/homebid/default.aspx