شہریت
اگر آپ UK میں ایک معینہ مدت تک رہ چکے ہیں اور یہاں رہنے کے لئے آپ کو غیرمعینہ مدت کے لئے رخصت حاصل ہے تو آپ برطانوی شہریت کے لئے درخواست دینے کے مجاز ہو سکتے ہیں۔ فارم، فیس اور تمام شرائط و ضوابط UKBA کی ویب سائٹ www.ukba.homeoffice.gov.uk/britishcitizenship پر دستیاب ہے یا آپ قومیت کے رابطہ مرکز کو 08450105200 پر ٹیلیفون کر سکتے ہیں۔
آپ کو یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہوگی کہ آپ انگریزی بول سکتے ہیں اور UK میں زندگی کے بارے میں آپ جانتے ہیں۔ زیادہ تر افراد کو یوکے میں زندگی سے متعلق ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ ویب سائٹ www.lifeintheuktest.gov.uk اس ٹیسٹ کی تیاری کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔
اس ٹیسٹ کو دینے سے پہلے یوکے میں زندگی کے بارے میں آپ کو حتی الامکان زیادہ سے زیادہ جاننے کی ضرورت ہے۔ آپ یہ معلومات یونائیٹڈ کنگڈم میں زندگی: شہریت کا ایک سفر نامی مختصر رسالے سے حاصل کر سکتے ہیں www.tsoshop.co.uk/bookstore.asp
اگر آپ کی انگریزی ESOL انٹری 3 کے مقابلے کم تر درجہ کی ہے تو آپ کو ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے اور اس کے بجائے آپ انگریزی زبان ESOL اور شہریت کی مشترکہ کلاسوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ کے علاقہ میں کلاسوں کے لئے ESOL انفارمیشن لائن سے 02380233772 پر یا
esol@clearproject.org.uk پر ای میل سے رابطہ کریں۔
شہریت کے قانون میں تبدیلیاں
نیو سرحدوں، شہریت اور ترک وطن کا قانون 2009 میں برطانوی شہریت بشمول ‘اکتسابی شہریت’ حاصل کرنے کے تقاضوں اور طریقہائے کار میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہاں شہریت کے لئے کی درخواست دینے والے لوگوں کو کافی پوائنٹ حاصل کرنا ہوگا تاکہ وہ مستقل طور پر UK میں رہ سکیں۔ UKBA ‘اکتسابی شہریت’ کو جولائی 2011 میں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
شہریت کے قانون میں مجوزہ تبدیلیاں
www.ukba.homeoffice.gov.uk/sitecontent/newsarticles/2009/august/proposed-changes-to-law1
اکتسابی شہریت کے لئے عارضی انتظامات
www.ukba.homeoffice.gov.uk/sitecontent/newsarticles/2009/september/transitional-arrangements-earned
شہریت کی جانچ کرنے والی خدمت
شہریت کی جانچ کرنے والی ایک خدمت www.southampton.gov.uk/living/citizenship/nationalitycheckingservice.aspx ساؤتھیمپٹن رجسٹر آفس میں دستیاب ہے
جب لوگ اپنی درخواستوں کو درست طریقے سے مکمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ایسی صورت میں اس خدمت کا مقصد اس کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کو کم کرنا ہے ۔ یہ خدمات اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ درخواست میں صحیح دستاویزات اور درست فیس شامل کی گئی ہیں۔ وہ درخواست فارم کے ساتھ بھیجی جانے والی دستاویزات کی نقلیں اتاریں گے اس طرح درخواست دہندہ اپنی قیمتی دستاویزات کو اپنے پاس محفوظ رکھ سکیں گے۔ صرف اسی مقصد سے افسروں کی تربیت کی گئی ہے۔ وہ اس بات پر آپ کو صلاح نہیں سکتے ہیں کہ آیا آپ کی درخواست کامیاب ہوگی یا نہیں۔ وہ آپ کی درخواست پر ہو رہی کارروائی میں تیزی نہیں لاسکتے ہیں۔
اس خدمت کے لئے ایک فیس ہے جسے طے کی گئی ملاقات کے وقت ادا کرنا ہوتا ہے اور ادائیگی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ کی جا سکتی ہے۔
اس خدمت کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو رجسٹر آفس بمقام
The Register Office,
6a Bugle Street,
Southampton SO14 2LX.
02380915325
nationality.checking@southampton.gov.uk