رضاکاری
رضاکار وہ ہے جو دوسروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لئے اپنا وقت دیتا ہے۔ یوکے میں، کئی رفاہی ادارے اور کمیونٹی گروپ اپنے کاموں میں رضاکاروں کا استعمال کرتے ہیں۔ رضاکاروں کا کارمنصبی بہت مختلف النوع ہوتا ہے۔ یہ بزرگوں کی مدد کرنا، اکیلے یا بیمار لوگوں کی رفاقت کرنا، کھیلوں کا کوچ ہونا، کسی تقریب کا رضاکار ہونا، اسکول میں بچوں کی مدد کرنا اور کئی دیگر چیزیں بھی ہو سکتی ہیں۔
یہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے اور اپنی مہارتوں کو فروغ دینے اور نئی چیزیں سیکھنے کا ایک موقع ہے۔ یہ نئے دوست بنانے، اپنی انگریزی کی مشق کرنے اور یوکے میں کام کے ماحول کے بارے میں جاننے کا بھی موقع ہے۔
آجران ان لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو کمیونٹی میں رضاکار کا کام کرتے ہیں
کئی آجر نوکری دینے میں ان لوگوں کو ترجیح دیتے ہیں جنہوں نے یوکے میں رضاکار کا کام کیا ہے بہ نسبت ان لوگوں کے جنہوں نے کسی طرح کا رضاکارانہ کام یا کوئی کام بالکل نہیں کیا ہے۔ یہ تازہ ترین تصدیق نامہ حاصل کرنے کا موقع ہے۔
تصدیق نامہ حاصل کریں
اپنے کام کے اختتام پر ایک رضاکار کی طور پر آپ تنظیم یا رضاکار گروپ سے تصدیق نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔ باقاعدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے رضاکاران تصدیق نامے حاصل کر سکتے ہیں جس کی مستقبل کے آجروں کے لئے حقیقی اہمیت ہے۔
ساؤتھیمپٹن میں رضاکار بننے کے کئی مواقع موجود ہیں۔ کوئی بھی شخص جو 18 سال سے زائد عمر کا ہے رضاکار بن سکتا ہے۔.
مزید معلومات حاصل کریں
Southampton Voluntary Services (SVS)
The Voluntary Action Centre
Kingsland Square
St Mary Street
ٹیلیفون: 02380228291
ای میل: volunteering@southampton.org.uk
دیگر ایجنسیاں جو رضاکاروں کو ملازم رکھتی ہیں:
کلیئر
11 Queensway,
Southampton, Hampshire,
SO14 3BL
ٹیلیفون: 02380221702
ای میل volunteer@clearproject.org.uk
اوینیو ملٹی کلچرل سنٹر Avenue Multicultural centre
The Avenue,
Southampton
SO171XQ
EU ویلکم پروجیکٹ
ڈیو ایڈووک [Dave Adcock] کو 07786392886 پر فون کریں یا
euwelcome@yahoo.co.uk پر ای میل کریں۔