تعلیم – انگریزی سیکھنا
ESOL کا مطلب ہے دوسری زبان بولنے والوں کے لئے انگریزی۔ اگر آپ انگریزی سیکھنا چاہتے ہیں یا اپنی انگریزی کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کورسز دستیاب ہیں۔
ساؤتھیمپٹن میں انگریزی سیکھنے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے از راہ کرم درج ذیل نمبر پر CLEAR سے رابطہ کریں۔
ٹیلیفون: 02380233772
اگر وہاں آپ کی مدد کرنے کے لئے کوئی موجود نہیں ہے تو از راہ کرم کوئی پیغام چھوڑ دیں اور CLEAR آپ کو واپس کال کرے گا۔ CLEAR آپ کو ان دیگر مسائل پر بھی معلومات فراہم کرسکتا ہے جن کا تعلق یوکے میں تعلیم حاصل کرنے سے ہو۔
آپ درج ذیل پتہ پر ای میل بھی بھیج سکتے ہیں:
esol@clearproject.org.uk از راہ کرم ای میل کے موضوع والے خانے میں ‘لرن انگلش’ کی سرخی ڈالیں۔
انٹرنیٹ پر انگریزی سیکھیں
آپ انٹر نیٹ پر بھی انگریزی سیکھ سکتے ہیں۔ انگریزی برائے زندگی اور کام نامی ویب سائٹ www.englishforlifeandwork.co.uk پر کلک کریں۔
یہ انگریزی زبان کی بہت اچھی ویب سائٹ ہے۔ کورسز تک رسائی کے لئے آپ کو اپنا اندراج کرانے کی ضرورت ہوگی۔ جس طرح کا کام کرنے کی آپ کو ضرورت ہے اسی کے مطابق آپ انگریزی سیکھ سکتے ہیں خواہ یہ شاپنگ (بازار سے خریداری) کرنے، ڈاکٹر کے پاس جانے یا اپنے کام پر انگریزی بولنے سے متعلق ہو۔ بہت بڑی تعداد میں کورسز موجود ہیں جن کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے:
- کام
- UK میں زندگی گزارنا
- عام انگریزی
- امتحانات اور ٹیسٹ