آپ کے بچے کی تعلیم
5 اور 16 سال کے درمیان کے تمام بچوں کو انگلینڈ میں حکومت کے اسکول میں جانے کا حق حاصل ہے۔ بچے عام طور چار سال کی عمر میں اپنی ابتدائی تعلیم شروع کرتے ہیں۔ بچے عموماً 11 سال کی عمر میں پرائمری اسکول چھوڑتے ہیں اور سیکنڈری اسکول میں جاتے ہیں۔ حکومت کے زیادہ تر اسکول لڑکے اور لڑکیاں دونوں کا داخلہ لیتے ہیں تاہم کچھ صرف ایک ہی جنس کے لئے ہیں۔
یہ قانون ہے کہ 5 اور 16 سال کے درمیان کے تمام بچے اسکول ضرور جائیں۔
اسکول کا سال ہر سال ستمبر سے جولائی تک چلتا ہے اور اسے 3 میعادوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کوئی اسکول تلاش کریں
آپ جہاں رہتے ہیں اس جگہ کے نزدیک کسی اسکول کو تلاش کرنے کے لئے ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل میں اسکول داخلہ ٹیم [School Admissions Team] سے رابطہ کریں۔ وہ آپ کے بچے کا نام، اس کی تاریخ پیدائش اور پتہ لیں گے اور آپ کو ایک درخواست فارم اور اسکولوں کی فہرست ارسال کریں گے۔
آپ فارم کو ضرور پُر کریں اور اسے واپس بھیج دیں۔ داخلہ کی ٹیم آپ کو یہ بتانے کے لئے ایک خط بھیجے گی کہ کس اسکول میں جانا ہے اور اسکول شروع ہونے کی تاریخ کیا ہے۔
پتہ:
School Admissions Team,
3rd Floor, Southbrook Rise,
4-8 Millbrook Road Estate,
Southampton.
SO15 1YG
ٹیلیفون: 02380832125
ای میل: school.admissions@southampton.gov.uk
ویب سائٹ: www.southampton.gov.uk/learning/applyingforaschool/default.aspx
پہلے درخواست دینا اہم ہے۔ آپ کے بچے کے اسکول کی تعلیم شروع کرنے سے ایک سال پہلے موسم خزاں کی میعاد درخواست دیں۔ مثلاً اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ ستمبر 2011 میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم شروع کرے تو آپ ستمبر یا اکتوبر 2010 میں درخواست ضرور دیں۔ ایک بار جب آپ کو معلوم ہو گیا کہ کون سا اسکول آپ کے قریب ہے تو اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ یہ آپ کے بچے کے لئے بہترین اسکول کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
کچھ اسکول بہت مقبول ہیں لہذا اگر تمام جگہیں پُر ہو جائیں گی تو ممکن ہے آپ کے بچے کو آپ کی پسند کا اسکول نہ ملے۔ اگر آپ کے بچے کو آپ کے پسندیدہ اسکول میں جگہ نہیں ملتی ہے تو آپ کو اپیل کرنے کا قانونی حق ہے۔
ٹیلیفون: 02380832125
ای میل: school.admissions@southampton.gov.uk
اپنے بچے کی تعلیم میں دلچسپی لیں
آپ والدین کے طور پر اپنے بچوں کی تعلیم میں دلچسپی کا مظاہرہ کرکے اسکول میں اپنے بچے کی کامیابی میں مدد کر سکتے ہیں۔ ان کے ہوم ورک میں مدد کریں اور اس کو یقینی بنائیں کہ وہ روزانہ اسکول جاتے ہیں۔ یہ یقینی بنائیں کہ وہ وقت پر پہنچتے ہیں اور ان کو مطالعہ اور کھیل کے لئے پوشاکوں کا حق حاصل ہے۔
اپنے بچے کے استاد سے رابطہ کریں اور معلوم کریں کہ استاد کی شراکت میں آپ کیسے کام کر سکتے ہیں۔ آپ اسکول میں، گھر اور ان کی آئندہ کی زندگی میں اپنے بچے کی کامیابی کے امکانات میں نمایاں فرق لا سکتے ہیں۔ اپنے بچے کے اسکول کی شراکت میں کام کرنا ان کو کامیاب ہونے میں مددکر سکتا ہے۔