بالغوں کے لئے تعلیم اور تربیت

بالغوں کے لئے تعلیم اور تربیت


Bookmark and Share


انگریزی کی کلاسیں (ESOL)

آپ انگریزی کی کلاسوں میں شریک ہو سکتے ہیں جہاں آپ انگریزی بولنا، پڑھنا اور لکھنا سیکھيں گے اور ساتھ ہی ہندسوں سے متعلق مہارتیں بھی حاصل کریں گے۔ مزید معلومات کے لئے ESOL انفارمیشن لائن کو فون کریں۔

ٹیلیفون: 02380233772

ای میل: esol@clearproject.org.uk

IT یا اطلاعاتی ٹکنالوجی کی تعلیم/کمپیوٹر کے کورسز

مخلتف طرح کے IT کورسز دستیا ب ہیں، مثال کے طور پر کمپیوٹر کا تعارف، آفس کے لئے مہارتیں، اور کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ ویر کے کورسز۔ آپ کمپیوٹر کے استعمال کے ذریعہ کالج میں یا آن لائن حساب وکتاب کی مہارتیں حاصل کر سکتےہیں

Further Education Colleges
کالجوں اور الیسن تک لنک http://alison.com

پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیم

کسی خاص کام یا نوکری مثال کے طور پر، اگر آپ راج مستری (معمار)، پلمبر، سکیورٹی گارڈ، ہیئرڈریسر بننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ضروری علم یا مہارتوں کو سیکھنے کے لئے پیشہ ورانہ تربیت آپ کی مدد کرتی ہے

Southampton City College
ٹیلیفون 02380484848
www.southampton-city.ac.uk
ویب سائٹ

یونیورسٹی جانا

یونیورسٹی میں کئی طرح کے کورسز دستیاب ہیں۔ ان کورسوں میں داخلہ کے لئے آپ کو مخصوص اہلیت یا اسناد کی ضرورت ہوگی۔ آپ کو اعلی سطح کی انگریزی زبان کے ٹیسٹ (IELTS) میں کامیاب ہونا بھی ضروری ہوگا۔

IELTS کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ESOL انفارمیشن لائن (02380233772) سے رابطہ کریں۔

آجروں کی جانب سے تربیت

کچھ آجرین آپ کے کام کے دوران ہی آپ کو تربیت دے کر آپ کی مدد کریں گے، خاص طور پر جب یہ اس کام کے لئے اہم ہو جو آپ انجام دے رہے ہیں۔

کچھ ایسی بھی نوکریاں بھی ہیں جن کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو مخصوص تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی مثال کے طور پر،اگر آپ کسی ریستوران میں کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو غذا سے متعلق حفظان صحت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے یا اگر آپ کسی ویر ہاؤس (گودام) میں کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس فورک لفٹ ٹرک کا لائسنس ہونا ضروری ہو سکتا ہے۔

مفت کورسز

کچھ تربیتی کورسز مفت ہوتے ہیں، جبکہ کچھ کے لئے آپ کو ایک چھوٹی سے رقم ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ دیگر کورسوں کے لئے آپ کو اس کورس کی پوری لاگت ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ کو تربیت دینے والے سے رابطہ کرکے پوچھنا چاہئے کہ کسی کورس میں شریک ہونے سے پہلے آپ کو کتنی رقم ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔

انٹرنیٹ پر مبنی تعلیم اور تربیت

تربیت تک رسائی کے لئے آپ انٹر نیٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، الیسن (ALISON) کئی طرح کے کورسز فراہم کرتا ہے جو مفت ہوتے ہیں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں:

  • مفت ڈجیٹل خواندگی اور IT کی مہارتیں
  • مفت انٹرپرائز اور تجارتی مہارتیں
  • مفت صحت اور سلامتی و تعمیل
  • مفت صحت خواندگی
  • مفت زبان کی مہارتیں

ویب سائٹ http://alison.com

مزید معلومات

ساؤتھیمپٹن میں تربیت اور روزگار کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل سے رابطہ کریں Jobcentre Plus, Bernard Street, Southampton , SO143AY
08456060234 ٹیلیفون
www.jobcentreplus.gov.uk

وھیٹ شیف ہاؤس The Wheatsheaf House, 24 Bernard Street, Southampton S0143AY
02380223345 یلیفون
www.wheatsheaf24.demonweb.co.uk ویب سائٹ