تعلیم اور بچے کی نگہداشت
جب اسکول کے روایتی اسباق ختم ہو جا تے ہیں تو اس کے بعد کئی اسکول مختلف طرح کی سرگرمیاں فراہم کرتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں طلبہ، ان کے خاندانوں اور وسیع تر کمیونٹی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اسکولی اوقات کے بعد جو اسکو ل اس طرح کی اضافی خدمات فراہم کرتے ہیں ان کو ‘توسیعی اسکول’ کہتے ہیں۔
توسیعی اسکول درج ذیل کی پیش کش کر سکتے ہیں:
- 14 سال (اگر بچہ معذور ہے تو 16 سال) تک کی عمر کے بچوں کے لئے نگہداشت، پورے سال اور ضرورت پیش آنے پر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک
- اسکول کے بعد اور اسکول کی تعطیلات کے دوران مختلف سرگرمیاں
- والدین اور خانگی تعلیم کے لئے مدد
- بالغوں اور کمیونٹی کی تعلیم کے لئے کمیونٹی کا استعمال
- خصوصی مہارت والی خدمات تک رسائی
مزید معلومات
آپ کا مقامی اسکول آپ کو بتائے گا کہ وہ کس طرح کی سرگرمیاں پیش کرتے ہیں۔
ساؤتھیمپٹن میں توسیعی اسکول کی اسکیموں پر مزید معلومات کے لئے، نیچے کے لنک پر کلک کریں
http://www.southampton.gov.uk/learning/extendedschools/after-school.aspx
تعلیم اور شیور اسٹارٹ
ہر بچہ کو زندگی میں ایک شاندار شروعات کی خاطر شیور اسٹارٹ ایک سرکاری پروگرام ہے۔ شیور اسٹارٹ کے بچوں کے مراکز ابتدائی تعلیم، بچوں کی نگہداشت، صحت اور خاندان کو مدد فراہم کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان اشتراک پیدا کرتے ہیں۔ وہ آپ اور آپ کے بچے کو خدمات کا ایک وسیع سلسلہ فراہم کرتے ہیں، اور یہ سب چیزیں ایک ہی جگہ پر۔
آپ درج ذیل پر پیشہ ورانہ صلاح حاصل کر سکتے ہیں:
- صحت اور خاندانی معاملات
- مقامی طور پر بچوں کی نگہداشت کے متبادل
- خاندانوں کے لئے خصوصی خدمات تک رسائی
- تربیت اور نوکری کے مواقع
شیور اسٹارٹ مراکز کے پتہ کے لئے، یہاں کلک کریں
www.southampton.gov.uk/living/scchildren/scis.aspx
ساؤتھیمپٹن کے بچوں اور نوجوانوں کی معلومات کی خدمت
ساؤتھیمپٹن کے بچوں اور نوجوانوں کی معلومات کی خدمت (CIS) آپ کی مدد کرسکتی ہے اگر آپ کے پاس بچے ہیں اور آپ درج ذیل چاہتے ہیں
- بچوں کی نگہداشت کی تلاش اور اس میں کام کرنا
- بچوں کی نگہداشت وتربیت سے متعلق کلاسوں پر معلومات،
- بچوں اور نوجوانون لوگوں کے لئے سرگرمیاں،
- خاندان کی مدد
- صحت کی معلومات
- اسکول کے باہر کلب
- ابتدائی سالوں کی تعلیم
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں