تعلیم اور اسناد

تعلیم اور اسناد


Bookmark and Share


کیا آپ کا آجر یا کالج آپ کی اسناد کو تسلیم کرتے ہیں؟

ممکن ہے آپ کا آجر یا آپ کا مقامی کالج تعلیم کی اس سطح یا اسناد کی اس مخصوص نوعیت کو نہ سمجھتے ہوں جنہیں آپ نے اپنے ملک میں حاصل کیا تھا۔ اگر صورت حال یہی ہے تو UK NARIC یعنی UK کے مرکز معلومات برائے قومی اعتراف [National Recognition Information Centre] سے www.naric.org.uk پر رابطہ کریں

آپ کے تعلیم کی سطح

جن اسناد کو آپ نے اپنے ملک میں حاصل کیا ہے UK NARIC ان پر غور کرتا ہے اور ان کا موازنہ UK کی اسناد سے کرتا ہے۔ وہ آپ کے آجر یا مقامی کالج کو ایک ایسا خط فراہم کرسکتا ہے جس میں آپ کی اسناد کا UK کی سندوں کے ساتھ موازنہ کیا گيا ہوگا۔ اس سے آجروں اور کالجوں کو آپ کی حاصل کردہ مہارتوں اور علم کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ایک بار جب آپ کو UK NARIC کی جانب سے کوئی خط مل جاتا ہے تو آپ اگلے اقدامات کا انتخاب کر سکتے ہیں

  • اپنی تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے مزید تعلیم حاصل کرنا
  • ملازمت اختیار کرنا
  • پیشہ ورانہ حیثیت مثلاً ایک ٹیچر کے طور پر کام کرنے کے لئے درخواست دینا
  • کام کی اجازتوں کی درخواست کے طریقۂ عمل کے حصہ کے طور پر اعلی مہارت یافتہ تارک وطن کے پروگرام [Highly Skilled Migrants Programme] کے لئے درخواست دینا۔

یا مزید معلومات کے لئے وھیٹ شیف ٹرسٹ سے رابطہ کریں۔
Wheatsheaf Trust.
Bernard Street
SO14 3AY
(جاب سنٹر سے ملحق)
ٹیلیفون: 02380237662

www.wheatsheaftrust.org