آپ کا قومی بیمہ (NI) نمبر اور کام

آپ کا قومی بیمہ (NI) نمبر اور کام


Bookmark and Share


آپ کا قومی بیمہ نمبر ایک انفرادی نمبر ہے جسے فوائد و ظائف اور ٹیکس کریڈٹ سسٹم دونوں استعمال کرتے ہیں۔ اس کا استعمال سسٹم میں آپ کی ادائيگیوں کا ریکارڈ رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال درج ذیل کے لئے بھی ہوتا ہے:

  • جب آپ کام کریں گے تو آپ ٹیکس اور قومی بیمہ کے لئے آمدنی کے حساب سے ادائیگی یعنی پے ایز یو ارن (PAYE) کےتوسط سے ادائيگياں کریں گے۔
  • آپ کی پنشن: جب آپ بوڑھے ہوں گے تو آپ کو اپنا پنشن پانے کے لئے NI نمبر کی ضرورت ہوگی
  • جب آپ روزگار تلاش کر رہے ہوں تو آپ بے روزگاری بھتہ یعنی جاب سیکرس الاؤنس کا دعوی پیش کرکے اس کے لئے اہل ہو سکتے ہیں۔
  • ہاؤسنگ کے فوائد کے دعوے۔

ہر ایک قومی بیمہ نمبر مختلف ہوتا ہے۔ یہ حروف اور اعداد پر مبنی ہوتا ہے جو درج ذیل کی طرح دکھائی دیتا ہے:

QQ123456A

NI نمبر اور کام

خواہ آپ روزگار یا فلاحی مددکی تلاش میں ہوں ، جتنی جلدی ممکن ہو اپنے NI کے لئے درخواست دیں۔

اپنا نمبر حاصل کرنے کے لئے آپ کو کچھ ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں لہذا جتنی جلدی ممکن ہو اس کے لئے درخواست دینا اہم ہے۔جب آپ روزگار کی تلاش میں ہوتے ہیں تو آپ کو قومی بیمہ نمبر کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لیکن جب آپ کام کرنا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کو قومی بیمہ نمبر کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

کئی آجران ایسے لوگوں کو نوکری دینے سے ہچکچاتے ہیں جنہوں نے اپنا قومی بیمہ نمبر حاصل نہیں کیا ہے ۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو آپ کو جاب سنٹر پلس سے بتانا چاہئے۔ ان کو ثبوت پیش کریں کہ آپ کام تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان سے مدد کی درخواست کریں۔

اپنے NI نمبر کے لئے درخواست دیں

اپنے قومی بیمہ نمبر کے واسطے درخواست دینے کے لئے 08456000643 پر فون کریں

جب آپ قومی بیمہ نمبر کے لئے درخواست گزار ہوں گے تو آپ کو کچھ سوالوں کا جواب دینا ہوگا، مثلاً:

  • پورا نام
  • تاریخ پیدائش
  • پوسٹ کوڈ اور ممکل پتہ
  • کیا آپ اس سے پہلے یو کے آ چکے ہیں؟ اگر ہاں تو : کب ؟
  • کیا آپ نے یوکے میں کام کیا تھا ؟
  • کن لوگوں کے لئے کام کیا تھا؟

اگر آپ اچھی طرح انگریزی نہیں بول پاتے ہیں تو ایجنٹ سے کسی مترجم کے لئے درخواست کریں اور ان کو اپنی زبان بتائيں، مثلاً “میں اردو زبان بولتا/بولتی ہوں”

شناخت کے ثبوت سے متعلق انٹرویو

جاب سنٹر پلس آپ کے لئے شناخت کے ثبوت سے متعلق انٹرویو (آپ کے لئے EOI انٹرویو) کا انعقاد کرے گا۔

وہ انٹرویو کی تاریخ، وقت اور مقام کی تصدیق کریں گے اور وہ آ پ کو بتائيں گے کہ آپ کو کون سی معلومات/دستاویزی ثبوت اپنے ساتھ لانا ہے۔

شناخت کی زیادہ سے زیادہ اصل دستاویزات جیسے فوٹو ID- پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، ARCکارڈ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ اپنےساتھ لانا اہم ہے

لنکس

قومی بیمہ نمبر کے واسطے درخواست دینے کےلئے

www.direct.gov.uk/en/MoneyTaxAndBenefits/ BenefitsTaxCreditsAndOtherSupport/BeginnersGuideToBenefits/DG_10014073

ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل کے لئے

www.southampton.gov.uk/living/recessionadvice/finding.aspx