روزگار یا کام تلاش کرنے میں مدد

روزگار یا کام تلاش کرنے میں مدد


Bookmark and Share


جاب سنٹر پلس حکومت کی ایک ایجنسی ہے جو لوگوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ وہ روزگار تلاش کررہے مستحق لوگوں کو فوائد و وظائف بھی دیتے ہیں۔ روزگار حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے وہ صلاح و معاونت کا ایک وسیع سلسلہ فراہم کرتے ہیں۔

اگر آپ جاب سنٹر پلس سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں اور انگریزی آپ کی پہلی زبان نہیں ہے تو آپ درج ذیل کر سکتے ہیں

  • خود اپنے مترجم کا استعمال
  • کسی مترجم کے لئے جاب سنٹر سے درخواست

آپ کسی دوست یا اپنے خاندان میں کسی اور سے ترجمانی کے لئے کہہ سکتے ہیں۔

خود اپنے مترجم کا استعمال کریں
کس سے درخواست کرنا ہے، اس کا فیصلہ کرنے سے پہلے درج ذیل باتیں یاد رکھیں:

  • آپ کے مترجم کی عمر 16 سال یا اس سے زائد ہونی چاہئے (اگر کوئی بچہ آپ کے لئے ترجمہ کر رہا ہے تو آپ کے نام، پتہ اور جو زبان آپ بولتے ہیں اس کی تصدیق کرنے والی صرف اسی قسم کی معلومات کو جاب سنٹر پلس قبول کر سکتا ہے)
  • انہیں آپ کی زبان اور انگریزی دونوں بولنے پر قادر ہونا چاہئے
  • جس کسی کا بھی آپ انتخاب کریں گے وہ سوالوں کا ترجمہ کرنے کا اور آپ کی شخصی تفصیلات اور مالیات کے بارے میں معلومات دے گا، لہذا اسے ایسا آدمی ہونا چاہئے جس پر آپ اس معلومات کے تعلق سے بھروسہ کر سکیں۔
  • آپ کے مترجم کو جاب سنٹر پلس کے ذریعہ آپ سے پوچھے گئے سوالوں اور آپ کے دیئے گئے جوابات کا ہی ترجمہ کرنا چاہئے۔ انہیں آپ کی جانب سے سوالوں کے جوابات لازمی طور پر نہیں دینے چاہئے۔

کسی مترجم کا انتظام کرنے کے لئے جاب سنٹر پلس سے درخواست کریں

آپ کو جاب سنٹر پلس سے اس بات کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہوگی کہ آپ کو کس زبان کی ضرورت ہے۔ یہ کسی ایسے شخص کو مہیا کرنے میں مدد کر سکتا ہے جو آپ کی زبان اور انگریزی دونوں بول سکتا ہو تاکہ جاب سنٹر پلس یہ سمجھ سکے کہ کس طرح کے مترجم کا انتظام کرنا ہے۔

جاب سنٹر پلس ایک یوم کار کے اندر کسی مترجم کا انتظام کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر آپ کا انٹرویو یا فون کال فوری نوعیت کی ہے تو جاب سنٹر پلس فوری طور پر ٹیلیفون پر ترجمانی کی خدمت کا انتظام کر سکتا ہے۔

جاب سنٹر پلس کسی طرح کے فارم کو پُر کرنے میں بھی آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

روزگار کے لئے رابطہ نمبر

جاب سینٹر پلس کے اصل دو فون نمبرات ہیں۔ گرچہ آپ یہ جاہتے ہوں کہ جاب سنٹر پلس آپ کے لئے کسی مترجم کا انتظام کردے لیکن آپ کو جاب سنٹر پلس سے بہرحال یہ وضاحت کرنے کی ضرورت ہوگی کہ آپ کون سی زبان بولتے ہیں۔ اگر آپ رزگار کی تلاش میں ہیں تو دستیاب روزگاروں کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے جاب سنٹر پلس کو فون کریں۔

جاب سنٹر پلس کو پیر تا جمعہ صبح 8:00 بجے سے شام 8:00 بجے تک ہفتہ کو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے کے درمیان 08456060234 پر فون کریں۔

فوائد و وظائف کے لئے دعوی

اگر آپ فوائد و وظائف کے لئے کوئی دعوی پیش کرنا چاہتے ہیں، تو
جاب سنٹر پلس کو 08000556688 پر فون کریں۔ پیر تا جمعہ صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک