روزگار یا کام پر آپ کے حقوق

روزگار یا کام پر آپ کے حقوق


Bookmark and Share


ہر شخص، بشمول ایجنسی کے کارکنان کو درج ذیل حقوق حاصل ہیں:-

قومی کم ترین اجرت

یکم اکتوبر 2009 سے، 22 سال اور اس سے زائد عمر کے کارکنان کے لئے بالغوں کی شرح مزدوری 5.80 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہے۔

18 تا 21 سال کے لوگوں اور تسلیم شدہ تربیت حاصل کر رہے کارکنان کے لئے شرح نمو کسی نئی نوکری کے پہلے 6 مہینوں میں 4.83 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہے۔

اوقات کار کی حد

آپ کو ہر ہفتہ 48 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرنے کا حق حاصل ہے تاوقتیکہ آپ خود نہ چاہيں۔ کچھ آجران آپ سے ‘فرض کی ادائيگی سے گریز’ فارم پر دستخط کرنے کو کہہ سکتے ہیں، دوسرے لفظوں میں 48 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ قانون کے مطابق’فرض کی ادائيگی سے گریز’ فارم پر دستخط کرنے کے لئے آپ کو قطعاً مجبور نہیں کیا جاسکتا یا اگر آپ انکار کرتے ہیں تو آپ کے ساتھ لازمی طور پر ناموافق رویہ نہیں اپنایا جا سکتا۔

آرام

ایک بالغ کارکن کے طورپر آپ کو ایام کار کے دوران کم از کم 11 گھنٹے کے ایک وقفہ کاحق حاصل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ پیر کو 8.00 بجے شام میں کام ختم کرتے ہیں تو منگل کو 7.00 بجے صبح سے پہلے آپ کو کام شروع نہیں کرنا چاہئے۔

کام سے چھٹی کا دن

آپ کو ہرہفتہ ایک دن کی چھٹی کا حق حاصل ہے

تعطیل

تمام کارکنوں کو ہر سال 5.6 ہفتے (28 دنوں) کی تنخواہ کے ساتھ رخصت کا حق حاصل ہے۔ یہ حق ملازمت کے پہلے ہی دن سے لاگو ہوجاتا ہے۔

کسی یونین میں شریک ہوں

آپ کا آجر آپ کے ساتھ نا موافق سلوک نہیں کرسکتا ہے کیونکہ آپ کسی یونین کے ممبر ہیں۔

تنخواہ سے منصفانہ منہائی یا کٹوتیاں

آپ کی تنخواہ سے یونیفارم یا حفاظتی آلہ جیسی چیزوں کے لئے آپ کی تنخواہ سےغیر منصفانہ کٹوتیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ ایسا ہو رہا ہے تو صلاح حاصل کریں۔

معلومات اور صلاح

Southampton Advice Representation Centre (ساؤتھیمپٹن مرکز صلاح و نمائندگی)
11 Porchester road
Southampton
SO192JB

ٹیلیفون: 02380431435

GMB
St Marks School,
Stafford Rd
Southampton, Hampshire,
SO155TE

ٹیلیفون: 02380774299

قومی رابطے
تنخواہ اور کام کے حقوق کی ہیلپ لائن: 08009172368

مزید معلومات کے لئے کلک کریں

www.worksmart.org.uk/rights

payandworkrightscampaign.direct.gov.uk/index.html