قانون اور ڈرائیونگ

قانون اور ڈرائیونگ


Bookmark and Share


یوکے میں گاڑی چلانے سے پہلے آپ کو اس بات سے آگاہ ہونا ضروری ہے کہ گاڑی چلانے کے لئے آپ کو کن چیزوں کی ضرورت ہے اور آپ کی کار کے لئے کن قانونی دستاویزات کی آپ کو ضرورت ہے۔

اگر آپ کوئی گاڑی خریدتے ہیں تو آپ کو اس کا ڈرائیور اور گاڑی کا لائسنس دینے والی ایجنسی (DVLA) میں اندراج کرانا ضروری ہے۔

برطانیہ میں قانونی طور پر گاڑی چلانے کے لئے آپ کے لئے مندرجہ ذیل باتوں کی ضرورت ہوگی:

  • اطمینان کر لیں کہ آپ کی گاڑی سڑک پر چلانے کے لئے محفوظ ہے اور اس کی جانچ کی گئی ہے
  • سڑک کی بائیں طرف سے ہی گاڑی چلائیں
  • ہمیشہ سیٹ بیلٹ ضروری پہنیں۔ سبھی ڈرائیور اور مسافر، بشمول پیچھے کی سیٹ پر بیٹھنے والے سیٹ بیلٹ ضرور پہنیں
  • گاڑی احتیاط کے ساتھ چلائیں اور رفتار کی حد میں رہیں
  • ہاتھ سے موبائل فون کا استعمال کرتے وقت آپ کے لئے ضروری ہے کہ گاڑی نہ چلائیں۔

قانون کے مطابق، گاڑی چلانے سے پہلے آپ کے پاس درج ذیل دستاویزات کا ہونا ضروری ہے:

  • یوکے میں جائز ڈرائیونگ لائسنس
  • ہر ڈرائیو کے لئے بیمہ کا تحفظ
  • کسی منظور شدہ MOT گیراج سے گاڑی کے لئے MOT جانچ سرٹیفکیٹ
  • آپ کی کار کے لئے روڈ ٹیکس ڈسک۔ ٹیکس ڈسک ڈاکخانوں میں یا آن لائن دستیاب ہیں۔ ٹیکس ڈسک حاصل کرنے کے لئے آپ کو اپنا بیمہ سرٹیفکیٹ اور MOT سرٹیفکیٹ دکھانے کی ضرورت ہوگی۔ جب آپ کو آپ کی ٹیکس ڈسک مل جائے تو آپ جن گاڑیوں کو چلاتے ہیں ان سبھی کی اگلی ونڈو اسکرین پر اس کو ضرور رکھیں۔ www.taxdisc.direct.gov.uk/EvlPortalApp

اگر کوئی پولیس افسر، ان دستاویزات میں سے کسی کو دکھانے کے لئے آپ سے کہتا ہے تو آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس وقت ایسا ہی کریں یا ان کو 7 دنوں کے اندر پولیس تھانہ میں لے کر آئیں۔ قانون یہی ہے۔

اگر آپ شراب پی کر گاڑی چلاتے ہیں تو قانون سخت سزائیں تجویز کر سکتا ہے۔

  • اگر آپ نے شراب پی رکھی ہے یا دوائیں لی ہیں جس میں کچھ وہ دوائیں بھی شامل ہیں – جنھیں آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو دیا ہے تو آپ گاڑی لازمی طور پر نہ چلائیں
  • اگر کوئی قانونی عدالت آپ کو شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کا مرتکب پاتی ہے تو آپ پر کم از کم 12 مہینوں تک گاڑی چلانے کے لئے پابندی عائد کر دی جائے گی
  • آپ 6 ماہ تک کے لئے جیل بھی جا سکتے ہیں، 5,000 پاؤنڈ تک کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے، آپ کی نوکری بھی جا سکتی ہے اور آپ کو کار کے بیمہ کی زیادہ اونچی قیمتیں بھی ادا کرنی پڑ سکتی ہیں