قانون اور نفرت کا جرم

قانون اور نفرت کا جرم


Bookmark and Share


نفرت کا جرم کیا ہے؟

جب کوئی کسی کو آزار یا نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ وہ کسی مخصوص گروہ یا جماعت سے تعلق رکھتا ہے تو یہ نفرت کا جرم ہے؛ مثلاً ان کی نسل، جنسی میلان یا معذوری کے سبب۔

جب کوئی شخص کسی کے ساتھ زبانی یا جسمانی طور پر اس کے رنگ، مذہب، زبان اور ملک کی وجہ سے زیادتی کرتا ہے تو یہ نسلی طور پر ستانا یا پریشان کرنا ہے۔ اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں

  • لوگوں پر یا گھروں پر چیزیں پھینکنا
  • لیٹر بکسوں کے ذریعہ قابل اعتراض چیزیں بھیجنا
  • نفرت آمیز میل
  • نسلی امتیاز والی ٹیلیفون کالیں

نسلی طور پر ستانا یا تنگ کرنا غلط ہے۔ اسے برداشت نہ کریں۔

نسلی طور پر ستانا یا تنگ کرنا قانون کے خلاف ہے۔ اس کی اطلاع دیں۔

قانون ان لوگوں کے لئے سزائیں تجویز کرتا ہے جو نسلی طور پر ستانے یا تنگ کرنے کا ارتکاب کرتے ہیں۔

اطلاع دینا

آپ کسی واقعہ کی اطلاع کر سکتے ہیں خواہ آپ نشانہ بنے ہوں یا آپ اس واقعہ کے گواہ ہوں۔ گواہ وہ ہے جو ایسے نسلی یا نفرت کے جرم کا مشاہدہ کرتا ہے جس میں کوئی شخص ملوث ہو۔

جرائم کی اطلاع ہمیشہ پولیس کو دینی چاہئے

اولاً آپ اطمینان کر لیں کہ آپ اور ستم رسیدہ شخص محفوظ ہیں۔ اگر آپ میں سے کوئی بھی خطرے میں ہے تو فوراً 999 پر پولیس کو فون کریں۔

نسبتاً کم اہم معاملوں کے لئے آپ پولیس تھانے میں تشریف لا سکتے ہیں

یا 08450454545 پر فون کر سکتے ہیں

یا ساؤدرن کرائم اسٹاپر کو 0800555111 پر فون کر سکتے ہیں۔

نفرت کے جرم کی اطلاع آپ ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل کو بھی دے سکتے ہیں

بذریعۂ ای میل: hate.crime@southampton.gov.uk

بذریعہ فون: 02380834114

ویب فارم: : http://sccwww1.southampton.gov.uk/consultation/hatecrime/harassment6.htm

مزید معلومات کے لئے کلک کریں:
www.southampton.gov.uk/living/commequalities/raceequality/hatecrime.aspx