قانون اور چاقو لے کر چلنا

قانون اور چاقو لے کر چلنا


Bookmark and Share


برطانوی قانون کے تحت، عوام کے درمیان چاقو لے کر چلنا غیر قانونی ہے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو سخت قانونی سزائیں دی جا سکتی ہیں

اگر آپ اپنی حفاظت کرنے کے لئے یا خود کو زیادہ محفوظ محسوس کرنے کے لئے چاقو لے کر چلتے ہیں، لیکن آپ کی منشا اس کے استعمال کی نہیں ہوتی ہے تب بھی آپ ایک جرم کر رہے ہیں۔

اگر آپ چاقو خریدنے یا ساتھ لے کر چلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو یہ جاننا اہم ہے کہ اس سلسلے میں قانون کیا کہتا ہے۔ کوئی بھی شخص ان قوانین کو توڑنے کا مرتکب پایا گیا تو اسے 4 سال تک کے لئے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔

ان میں درج ذیل باتیں شامل ہیں:

  • کسی دوکان کے لئے کسی قسم کا چاقو 18 سال سے کم عمر کے کسی شخص کو فروخت کرنا (اس میں کھانے کی میز پر استعمال ہونے والے اور باورچی خانہ میں استعمال ہونے والے چھری کاٹنے شامل ہیں) قانون کے خلاف ہے
  • بغیر معقول وجہ کے عوام کے درمیان چاقو ساتھ رکھنا قانون کے خلاف ہے۔ مثلاً اگر آپ بطور باورچی کے کام کرتے ہیں
  • کسی بالغ شخص کے لئے چاقو ساتھ رکھنے کی زیادہ سے زیادہ سزا 4 سال کی جیل اور 5000 پاؤنڈ کا جرمانہ ہے
  • حکومت کی عائد کردہ پابندی کے زمرے میں آنے والے کسی بھی قسم کے چاقو کی خریدوفروخت یا اسے ساتھ لے کر چلنا قانون کے خلاف ہے
  • سوئس آرمی جیسے مڑنے والے چاقو غیر قانونی نہیں ہیں اگر ان کے بلیڈ کی لمبائی تین انچ (7.62 سینٹی میٹر) سے کم ہے
  • اگر کوئی چاقو دھمکی آمیز طریقے سے (خواہ وہ قانونی چاقو ہو جیسے سوئس آرمی چاقو) استعمال کیا گیا ہے تو اسے قانون کی رو سے جارحانہ ہتھیار، سمجھا جاتا ہے