قانون اور گھریلو تشدد
اگر کوئی شخص کسی دوسرے کے خلاف گھریلو تشدد کا ارتکاب کرتا ہے تو اس پر برطانوی قانون کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
گھریلو تشدد کیا ہے؟
گھریلو تشدد کا مطلب کئی چیزیں ہوسکتی ہیں۔ اس کا مطلب جسمانی تشدد ہو سکتا ہے، مثلاً آپ کا شریک آپ کو مارتا ہے۔ اس کا مطلب جنسی تشدد ہو سکتا ہے، مثلاً عصمت دری۔ اس کا مطلب زبانی طور پر بُرا بھلا کہنا بھی ہو سکتا ہے، مثلاً آپ کا شریک آپ پر چلاتا ہے اور آپ کو دھمکیاں دیتا ہے۔
عورتیں اور مرد دونوں گھریلو تشدد کے تجربے سے دوچار ہوتے ہیں۔ اس میں والدین اور بچوں کے درمیان تشدد بھی شامل ہوسکتا ہے۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
پولیس سے رابطہ کریں۔ پولیس گھریلو تشدد سے بڑی سنجیدگی کے ساتھ نمٹتی ہے اور وہ آپ کو بچانے کے لئے کارروائی کریں گے۔ کسی ہنگامی صورت حال میں 999 پر کال کریں۔
اگر کوئی ہنگامی صورت نہیں ہے تو آپ اپنے مقامی پولیس تھانہ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ان کے ساتھ اپنی حالت پر گفتگو کر سکتے ہیں 08450454545 پر کال کریں
آپ کسی آزاد تنظیم سے رابطہ کر سکتے/سکتی ہیں جیسے سٹیزنز ایڈوائس بیورو [CAB] یا ساؤتھیمپٹن میں عورتوں کے لئے مدد [Southampton Women’s Aid] اور ان سے مدد اور صلاح طلب کریں۔
- تشدد روکنے کی کوشش کریں اور آپ کو نقصان پہنچانے والے شخص کے ساتھ رہیں
- عارضی طور پر گھر چھوڑ دیں
- مستقل طور پر گھر چھوڑ دیں
- موجودہ گھر میں رہیں اور آپ کو نقصان پہنچانے والا شخص گھر چھوڑ دے
- قانونی کارروائی کریں۔
پولیس اور سماجی کارکنان دونوں یہ یقینی بنائیں گے کہ آپ کو آپ کی ضرورت کے مطابق مدد حاصل ہو۔ وہ آپ کا رضاکار تنظیموں سے رابطہ کرا سکتے ہی جو پناہ گاہ فراہم کرتی ہیں جہاں آپ محفوظ ہوں گے۔ تاہم آگاہ رہیں کہ پناہ گاہ تک رسائی حاصل کرنا آپ کے امیگریشن کی حیثیت پر منحصر ہو سکتا ہے، مثلاً آپ یوکے میں قانونی طور پر رہ رہے ہیں یا کام کر رہے ہیں یا قومی بیمہ [National Insurance] میں ادائیگیاں کر رہے ہیں۔
مدد کہاں سے حاصل کریں
محفوظ تر کمیونٹی ٹیم [Safer Communities Team]، ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل
ٹیلیفون: 02380833071
ای میل community.safety@southampton.gov.uk
مقامی ایجنسیاں
چائنیز معلومات اور صلاح مرکز 02374621281
EU ویلکم
EU ویلکم یورپی یونین کےنئے ملکوں سے آئے ہوئے لوگوں کو مدد اور تعاون فراہم کرتی ہے۔ وہ لوگوں کی متعلقہ خدمت تک رہنمائی کر سکتے ہیں اور انگریزی، پولش اور دیگر یورپی زبانوں میں کام کر سکتے ہیں
07786392886 ٹیلیفون
ساؤتھیمپٹن میں شہریوں کے لئے صلاح بیورو [Southampton Citizen's Advice Bureau]
3 King´s Park Road
Southampton,
SO152AT
02380223659 ٹیلیفون
ساؤتھیمپٹن میں عورتوں کے لئے مدد [Southampton Women's Aid] 02380338881
ساؤتھیمپٹن میں عورتوں کے لئے پناہ گاہ [South Hampshire Women's Refuge] 02380637550
قومی ایجنسیاں اور ویب سائٹیں
مہاجر کونسل [Refugee Council]
www.refugeecouncil.org.uk/practice/multilingual/advisers/support/domestic_violence.htm
مسلم خواتین کے لئے ہیلپ لائن
رنگ و نسل سے قطع نظر تمام مسلم خواتین کے لئے ٹیلیفون پر مشاورت کی خدمت۔
02089048193 ٹیلیفون