نئے کمیونٹی کے لئے کونسل ٹیکس
کونسل ٹیکس کیا ہے؟
کونسل ٹیکس ایک مقامی ٹیکس ہے جسے مقامی حکومت کے ذریعہ وصول کیا جاتا ہے۔ کونسل ٹیکس مقامی خدمات جیسے پولیس کا بندوبست اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے ادائيگی میں مدد کرتا ہے۔
یہ رہائشی جائداد مثلاً فلیٹوں اور گھروں پر لگایا گیا ٹیکس ہے۔ یہ تمام گھروں پر لاگو ہوتا ہے خواہ اپنا ہو یا کرائے کا۔ کچھ لوگوں کو کونسل ٹیکس نہیں دینا پڑتا ہے اور کچھ لوگوں کو رعایات ملتی ہے۔
کون لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں؟
ہر گھرکے لئے ایک کونسل ٹیکس بل ہوتا ہے؛ اور یہ ایک گھر، فلیٹ یا اکیلا کمرہ ہوسکتا ہے۔ عام طور پر اس میں رہنے والے شخص کو ہی اس بل کی ادائيگی کرنی ہوتی ہے۔
مخصوص حالات میں مثلاً اگر آپ اکیلے رہتے ہیں تو کونسل ٹیکس کی رعایتیں منظور کی جا سکتی ہیں۔
مزیدرعایتوں اور استشناءات سے متعلق مزید معلومات کے لئے آپ کے بل کے ساتھ بھیجی گئی تفصیلات ملاحظہ فرمائیں۔
02380832349 یا، ٹیلیفون
ٹیکس ادا کرنے کے طریقے
آپ اپنا بل قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں اور ان کو آپ کے بل پر دکھایا جائے گا۔ آپ کئی طریقوں سے ادائيگی کر سکتے ہیں جیسے ڈائریکٹ ڈیبٹ، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ، آن لائن ادائيگی یا ڈاک کے ذریعہ۔ ادائیگی کے طریقوں کی تفصیلات بل پر دی گئی ہیں۔
اپنے بلوں کی ادائيگی میں تاخیر نہ کریں بصورت دیگر کونسل آپ سے رقم کی بازیابی کے لئے کارروائی کرے گی۔ اگر آپ اپنا کونسل ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں تو کونسل ایک سمن جاری کرے گی۔ عدالت جواب دہی کا حکم دے گی جس کا مطلب ہے کہ ادائيگيوں کو آپ کی تنخواہوں یا آپ کے امدادی وظائف سے منہا کر لیا جائے گا۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ کوئی بیلف یعنی قرقی والا آپ کے گھر آئے گا۔
جب آپ کسی مکان میں منتقل ہوں اور جب آپ کسی مکان کو چھوڑیں تو آپ کونسل کو اس کی اطلاع ضرور دیں، اس طرح ٹیکس سے متعلق آپ کے مسائل کو حل کر دیا جائے گا۔
رابطہ کی تفصیلات:
ٹیلیفوں: 02380832349
ٹیکس کے نظام سے متعلق مقامی خدمات کو اس پتہ پر لکھیں:
Local Taxation Services,
Civic Centre,
Southampton,
SO147LD
ای میل council.tax@southampton.gov.uk
فیکس 02380832144
کونسل ٹیکس سے متعلق مالی امداد
اس بات کو جاننے کے لئے کہ آیا آپ اپنے بل کی ادائيگی کے ضمن میں مدد پانے کے اہل ہیں یا نہیں فوائد کی خدمات سے ذیل پر رابطہ کریں:
ٹیلیفون: 02380832031
مالی امداد دینے والی خدمات کو اس پتہ پر لکھیں
Benefit Services,
Southampton PO Box 954,
SO14 2YH
ای میل benefit.services@southampton.gov.uk
مزید معلومات کے لئے درج ذیل پر کلک کریں