بینک اکاؤنٹ
جب آپ کسی نئے ملک میں منتقل ہوتے ہیں تو اپنی نقدی یا رقم کو سمجھنا اور اس کا انتظام کرنا دشوار ہو سکتا ہے۔ کھانے پینےکی چيزوں اور کپڑوں کے علاوہ خریدنے کے لئے کئی چیزیں ہوتی ہیں، مثال کے طور پر TV لائسنس، گيس، بجلی اور دیگر افادیات (یوٹیلیٹیز)۔ آپ کو اپنی کمائی سے حکومت کو ٹیکس دینے کے ساتھ مکان مالک کو کرایہ اور جس گھر یا فلیٹ میں رہتے ہیں اس کے لئے مقامی کونسل کو ٹیکس بھی دینا ہوگا۔
اپنی نقدی یا رقم کا انتظام کرنے کے لئے سب سے اہم طریقوں میں ایک یہ ہے کہ آپ کوئی بینک اکاؤنٹ کھول لیں۔
بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لئے، آپ کو درج ذیل کو دکھانے کی ضرورت ہے:-
- شناخت (ID) کا ثبوت جس پر آپ کی تصویر ہو۔
- آپ کے پتہ کا ثبوت جہاں آپ رہتے ہیں ۔
کچھ بینک دو عدد سے زیادہ ID طلب کرتے ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو زیادہ سے زیادہ معلومات اپنے پاس رکھیں۔
شناخت کے ثبوت کے لئے آپ کا بینک درج ذیل طلب کر سکتا ہے:
- پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ
- سکونت کا اجازت نامہ یا وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ اسی طرح کی کوئی دستاویز جو یوکے میں رہنے کے آپ کے حق کو ظاہر کرتی ہو۔
- نیشنل ڈرائيونگ لائسنس
پتہ کے ثبوت کے لئے آپ کا بینک درج ذیل طلب کر سکتا ہے:
- کرایہ داری معاہدہ جو اس پتہ کو ظاہر کرے جہاں آپ رہتے ہیں
- گیس/ بجلی کے بل
- یوکے میں آپ کے آجر کی جانب سے آیا ہوا کوئی خط جو یوکے میں آپ کے پتے کی تصدیق کرتا ہو ( اور اگر آپ کے پاس ادائیگی کی رسیدیں ہیں تو یہ بھی اس کو ظاہر کرنے میں مدد کر سکتی ہیں)۔
فوٹو کاپیاں نہ لائیں – کیونکہ بینک اصل دستاویزات طلب کرتا ہے نہ کہ فوٹو کاپیاں۔
نقدی یا رقم کے بارے میں صلاح:
اگر آپ کو قرض کے مسائل پر صلاح کی ضرورت ہے، مثال کے طور پر، کیونکہ آپ نے اپنا کونسل ٹیکس ادا نہیں کیا ہے، یا دیگر بڑے بل ہیں جن کی ادائیگی آپ کو کرنی ہے تو HAMAOUS سے یا شہریوں کے لئے صلاح بیورو سے رابطہ کریں۔
ہاؤسنگ اور نقدی سے متعلق صلاح کی آؤٹ ریچ سروس HAMAOUS
نقدی یا رقم کے بارے میں صلاح کے لئے رابطہ کریں ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل: ہاؤسنگ اینڈ منی، ایڈوائس آؤٹ ریچ سروس (HAMAOUS)
آپ ٹیلیفون (02380339206) کر سکتے ہیں یا ای میل بھیج سکتے ہیں
اگر آپ ای میل کر رہے ہیں تو از راہ کرم منسلکہ حوالہ فارم [attached referral form] کو پُر کریں اور اسے outreach.advice@southampton.gov.uk. پر بھیج دیں۔
شہریوں کا صلاح بیورو نقدی یا رقم کے مسائل کے بارےمیں آپ کو صلاح بھی دے سکتا ہے
3 Kings Park Road,
Southampton,
SO152AT.
02380223659
نیشنل ڈیٹ لائن بھی صلاح و مشورہ پیش کرتی ہے۔ ان کے پاس ایک ہیلپ لائن ہے جو مفت اور رازدارانہ صلاح و مشورہ دیتی ہے۔
نیشنل ڈیٹ لائن ہیلپ لائن 08088084000
پیر تا جمعہ صبح 9 بجے سے شام 9 بجےتک
پیر تا جمعہ صبح 9.30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک