صلاح و مشورہ کی ایجنسیاں
GMB
GMB کا مطلب ہے جنرل، میونسپل، بوائلرمیکرس اور الائیڈ ٹریڈ یونین۔ یونین کے پاس بمقام سینٹ مارکس اسکول بالغوں کے لئے ایک تعلیمی مرکز ہے جو ایسٹ لی کالج کی شراکت میں نوواردان کے لئےESOL اور کمپیوٹر کی کلاسوں کا اہتمام کرتی ہے (خواہ وہ مہاجر ہوں یا تارک وطن مزدور )۔
یہ روزگار کے مسائل سے دوچار موکلوں کو صلاح اور مدد بھی فراہم کرتی ہے۔ اس کی خدمات تک رسائی کے لئے آپ کو اس یونین کا ممبر بننا ضروری نہیں ہے۔
سینٹ مارکس اسکول St Marks School,
Stafford Rd
Southampton, Hampshire,
SO155TE
ٹیلیفون: 02380774299
ریفیوجی ایکشن
ریفیوجی ایکشن ایک قومی تنظیم ہے جس کا دفتر پورٹس ماؤتھ میں ہے۔ یہ مہاجروں اور پناہ گزینی کے درخواست دہندگان کو صلاح اور مدد فراہم کرتی ہے۔ ساؤتھیمپٹن میں Multicultural Centre, The Avenue, Southampton SO171XQ کے ملٹی کلچرل سنٹر میں منگل اور جمعہ کو آؤٹ ریچ سروس چلائی جاتی ہے۔
رابطے کی تفصیلات
Refugee Action Suite F3/4
2nd Floor Venture Tower
Fratton Road, Portsmouth
PO15DL
ٹیلیفون: 02392857561
EU ویلکم پروجیکٹ
یہ ان نئی مشرقی یورپی ریاستوں سے آئے ہوئے لوگوں کے لئے صلاح اور معلومات کی خدمت ہے جو 2004 سے یورپی یونین (معروف بہ A10) میں شامل ہیں۔ 8 ملکوں نے 2004 میں شمولیت اختیار کی، ان میں سے پولینڈ سب سے بڑا ملک ہے۔ مزید دو ملکوں نے 2007 میں شمولیت اختیار کی – رومانیہ اور بلغاریہ۔
ڈیو ایڈوک (Dave Adcock) کو 07786392886 پر فون کریں یا
euwelcome@yahoo.co.uk پر ای میل کریں
کلیئر CLEAR
سٹی لائف ایجوکیشن اینڈ ایکشن فار ریفیوجیز (CLEAR) مہاجروں اور پناہ گزینی کے درخواست دہندگان کے درمیان کام کرتی ہے۔ یہ انگریزی زبان اور دیگر کورسز جیسے ICT اور اپنی خود کی تجارت شروع کرنے کے لئے صلاح اور مدد فراہم کرتی ہے۔
صلاح کے لئے تشریف آوری کے اوقات: منگل اور جمعرات 9.30 بجے سے 15.00 بجے تک، جمعہ 9.30 بجے سے 12.30 بجے تک۔
CLEAR
11 Queensway
Southampton, Hampshire,
SO14 3BL
ٹیلیفون: 02380221111
Website: www.clearproject.org.uk
ESOL ہیلپ لائن
ساؤتھیمپٹن میں انگریزی سیکھنے کے خواہشمند کسی بھی شخص کے لئے CLEAR کی ہیلپ لائن موجود ہے۔ کوئی بھی نووارد جو انگریزی زبان سیکھنے کے کورسز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہو اسے درج ذیل نمبر پر CLEAR سے رابطہ کرنا چاہئے۔
ESOL ٹیلیفون: 02380233772
یا esol@clearproject.org.uk پر ای میل بھیجنا چاہئے۔
کثیر ثقافتی مرکز Multicultural centre
یہ مرکز منگل اور جمعہ کو کھلا رہتا ہے اور یہ ریڈ کراس کے زیر اہتمام چلایا جاتا ہے۔ CLEAR، ریفیوجی ایکشن، پورٹس ماؤتھ قانونی صلاح کا مرکز یہ سب کے سب مذکورہ بالا دنوں کو آؤٹ ریچ سروسز فراہم کرتے ہیں۔ اس میں ESOL کے اہتمام سے لے کر مہاجروں اور پناہ گزینی کے درخواست دہندوں کے لئے صلاح اور مدد جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔
Avenue Multicultural centre
The Avenue,
Southampton
SO17 1XQ
ٹیلیفون: 02380678787
ساؤتھیمپٹن اور ونچیسٹر کا رضاکار گروپ (SWVG)
SWVG ایک چھوٹا سا رجسٹرڈ رفاہی گروپ ہے جو پناہ گزینی کے درخواست دہندوں کو ذاتی، عملی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے، خاص طور پر ان کو جو حکومت کی موجودہ پالیسی کی وجہ سے محتاج ہوگئے۔
07503176350 (ٹیلیفون کا جواب دینے والی مشین)
روزگار تک رسائی کا مرکز
یہ مرکز وھیٹ شیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلایا جاتا ہے جو UK NARIC کے ذریعہ غیرملکی اسناد کی توثیق کروانے میں مدد کرسکتی ہے- قومی ایجنسی روزگار ، تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتوں اور صلاحیتوں سے متعلق پوری دنیا میں 180 سے زائد ملکوں سے معلومات، صلاح اور ماہرانہ رائے فراہم کرنے کی پابند ہے۔
Wheatsheaf House,
24 Bernard Street,
Southampton,
SO143AY
ٹیلیفون: 02380223345
ملاقات: پیر، منگل، جمعرات کو 1.30 بجے سے 4.30 بجے تک
بے گھر لوگوں کی صحت کی نگہداشت ٹیم
بے گھر لوگوں کی صحت کی نگہداشت ٹیم ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جو بے گھر ہیں اور جن کے پاس کوئی مقامی GP نہیں ہے۔ وہ پناہ گزینی کے ان درخواست دہندوں اور مہاجروں کی بھی مدد کرتی ہے جو شہر میں نئے ہیں اور اب تک کسی ڈاکٹر کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
Homeless Health Care Team
30 Cranbury Avenue,
Southampton,
SO140LT
ٹیلیفون: 02380336991
پامیلا کیمپبل – نرس ٹیم لیڈر
ہیموس HAMAOUS
رقم کے بارے میں صلاح کے لئے، رابطہ کریں ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل : ہاؤسنگ اینڈ منی ایڈوائس آؤٹ ریچ سروس (HAMAOUS)
اس خدمت کو ٹیلیفون (02380339206 پر کال کریں), ، یا نیڈ فارم کے ذریعہ حوالہ جات بھیجے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ ای میل کے ذریعہ کوئی حوالہ بھیج رہے ہیں تو از راہ کرم منسلکہ ریفرال فارم کو پُر کریں اور outreach.advice@southampton.gov.uk پر بھیج دیں
سٹیزنز ایڈوائس بیورو (CAB)
یہ ترک وطن، قومیت یا شہریت، قانونی معاملات، مالی امداد، ہاؤسنگ وغیرہ جیسے مسائل پر مفت، رازدارانہ اور غیرجانب دارانہ صلاح کا ایک وسیع سلسلہ فراہم کرتا ہے۔
3 Kings Park Road
Southampton, SO152AT
02380223659
لیکن میں انگریزی نہیں بولتا/بولتی ہوں
اگر آپ اچھی طرح انگریزی نہیں بولتے ہیں تو یہ ایجنسی (پولیس، سماجی کارکن، صلاح کی تنظیم) آپ کو کسی مترجم کی پیش کش کرے گی؛ اگر یہ آپ کو پیش نہیں کی گئی ہے تو اس کے لئے درخواست کریں۔
اگر آپ مترجم سے خوش نہیں ہیں یا اس بات کا خوف ہے کہ جو کچھ راز کی بات آپ اس کو بتائيں گے ممکن ہے اس کے تئیں وہ احتیاط نہ برتیں تو ایجنسی سے کسی دوسرے مترجم کے لئے درخواست کریں۔
مواصلات تک رسائی
ترجمہ اور ترجمانی کی خدمات فراہم کرتی ہے
ٹیلیفون 02380241300 یا
02380241301 ٹیلیفون
قومی ایجنسیاں اور ویب سائٹیں
ملٹی کلٹی
یہ ہاؤسنگ، ترک وطن، صحت، فلاح وبہبود کے لئے فوائد، قرض، تعلیم اور روزگار پر کئی زبانوں میں معلومات اور رہنمائی فراہم کرتی ہے
یوکے کے متعلق میری معلومات