ہنگامی خدمات

ہنگامی خدمات


Bookmark and Share


ہنگامی حالات کی اطلاع دینے کے لئے برائے مہربانی 999 کا استعمال کریں۔ 999 کب استعمال کریں:

  • 999 پر صرف درج ذیل صورتوں میں فون کریں اگر:
  • جرم کرنے والے نزدیک ہوں
  • زندگی خطرے میں ہو
  • زخمی ہو گئے ہوں یا دھمکی دی گئی ہو
  • جرم یا بے ضابطگی ہو رہی ہو
  • ہنگامی حالات

معمول کی پوچھ تاچھ اور اپنے مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرنے کے لئے 08450454545 پر کال کریں۔

غیر ہنگامی خدمات

101 ( تنہا غیر ہنگامی نمبر)

101 ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل اور ہیمپشائر پولیس کے ذریعہ فراہم کردہ 24 گھنٹے چالو رہنے والا نمبر ہے۔ اس نمبر کو اس وقت استعمال کریں جب کوئی ہنگامی صورت حال نہ ہو، مثال کے طور پر:

  • لوٹ مار، دیواروں پر فحش تصویریں یا تحریریں اور جائداد کو جان بوجھ کر پہنچائے گئے دیگر نقصان
  • شور سے متعلق مسائل
  • دھمکی اور ایذا رسانی
  • لاوارث گاڑیاں
  • گلی میں کوڑا کرکٹ اور گندگی
  • شراب کے نشے میں بدمست اور عوامی جگہ پر جھگڑا فساد کررہے لوگ
  • منشیات سے متعلق سماج مخالف رویہ
  • اسٹریٹ لائٹ کے مسائل

101 خدمت صرف غیر ہنگامی مسائل کے لئے ہے۔ اگر آپ کسی ہنگامی صورت حال سے دوچار ہوتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ ہی 999 ڈائل کرناچاہئے۔

ساؤتھیمپٹن سٹی کونسل

مین سوئچ بورڈ کا نمبر 02380223855
صبح 8:30 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ہفتہ کے دنوں میں (جمعہ کو 4:30 بجے شام تک)، اختتام ہفتہ اور عوامی تعطیلات میں۔ اوقات کار کے علاوہ ہنگامی حالات کے لئے 02380233344.

کمیونٹی نگہداشت کی خدمات [Community Care Services]، بچوں کی خدمات اور آموزش [Children's Services & Learning]، سماجی نگہداشت [Social Care]، شاہ راہیں اور ماحولیاتی صحت [Highways and Environmental Health]، پیڑوں اس کے علاوہ کونسل کے گھروں میں اشد ضروری کاموں کے واسطے رابطہ کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

ایکشن لائن 08005191919

صبح 8:30 بجے سے شام 5 بجے تک پیر تا جمعہ۔

کسی مسئلہ کے بارے میں ہمیں بتانے کے لئے یا درج ذیل سے متعلق استفسارات کے لئے مفت ایکشن خدمات کا استعمال کریں:
لاوارث گاڑیوں، نقصان زدہ یا ٹوٹے ہوئے بس شیلٹرس، کتوں کی گندگی اسے روکنے پر عمل درآمد، دیواروں پر فحش تصویریں اور تحریریں، سڑکوں پر گڈھے، ریسائیکلنگ، کوڑا کرکٹ اٹھانا، اسٹریٹ لائٹ، پیڑ، غیر محفوظ سڑکیں اور فٹ پاتھ۔ ساؤتھیمپٹن کونسل ہاؤسنگ کے کرایہ داران اپنے گھروں کی مرمتوں یا فلیٹوں کے بلاکوں کے مشترکہ داخلہ دروازوں کی مرمتوں سے متعلق اطلاع دینے کے لئے بھی ایکشن لائن کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ہیمپشائر کی آگ اور بچاؤ کی خدمت

ہیمپشائر کی آگ اور بچاؤ کی خدمت آپ کے گھر کو یقینی طور پر محفوظ اور آگ کے خطروں سے پاک رکھنے کے طریقوں پر مدد اور صلاح پیش کرتی ہے۔ وہ بلا قیمت ‘گھر کی حفاظت سے متعلق ملاقاتوں’ کی پیش کش کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے

www.hantsfire.gov.uk/index پر کلک کریں۔

ہیمپشائر کی پولیس

www.hampshire.police.uk/internet

جنوب مرکزی ایمبولینس خدمت

اگر زخم یا بیماری بہت ہی شدید ہو یا جان لیوا ہو تو ایمبولینس کے لئے 999 پر فون کریں۔ مزید معلومات کے لئے

http://www.southcentralambulance.nhs.uk پر کلک کریں۔