آپ کی صحت – زچگی کی خدمات
صحت اور حمل
اگر آپ سوچتی ہیں کہ آپ حاملہ ہیں تو جتنی جلدی ممکن ہو اپنے ڈاکٹر (GP) سے رابطہ کریں۔
آپ کے مقامی اسپتال میں زچگی کی خدمات نامی خصوصی خدمات موجودہ ہیں۔ یہ ماہر ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیمیں ہیں جنہیں ماہر قبالت یعنی زچگی کے ماہر اور دایا کہتے ہیں۔ حمل کے دوران جس طرح کی نگہداشت کی آپ کو ضرورت ہے اسے فراہم کرنے کے لئے وہ آپ کے ڈاکٹر (GP) کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ (یہ پیدائش کے پہلے کی نگہداشت کہلاتی ہے)۔
حمل کےدوران اور زچگی کے بعد ایک سال کے لئے آپ کو مفت نسخہ جات اور دانت کی مفت نگہداشت کا حق حاصل ہے۔
جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ حاملہ ہو سکتی ہیں تو پہلے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ جتنی جلدی اسے آپ کر سکیں کریں۔ انتظار اور تاخیر نہ کریں! آپ کی دایا یا ڈاکٹر آپ کے حمل کے بارے میں گفتگو کریں گےاور آپ کو بچے کی ولادت سے پہلے کی اپائنٹمنٹس اور آپ کی ممکنہ ضروری تربیت کے بارے میں بتائیں گے۔ بچے کی پیدائش کے لئے آپ کی پسندیدہ جگہ کے بارے میں بھی آپ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ آپ کی دایا یا ڈاکٹر آپ کی بچے کی پیدائش سے قبل کی بقیہ نگہداشت کے لئے آپ کا معائنہ کریں گے، اور آپ کو ماہر قبالت یعنی زچگی کے ماہر کو یہ دیکھنے کے لئے ریفر کریں گے کہ آیا کوئی پریشانی کی بات تو نہیں ہے۔
اگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کسی اپائنٹمنٹ میں شریک نہیں ہو سکتی ہیں تو از راہ کرم جتنی جلدی ممکن ہو بتادیں تاکہ ہم اس وقت کو کسی دوسرے کو پیش کر سکیں۔
اگر آپ کا حمل غیر ارادی ہے، اور آپ کو صلاح اور مدد کی ضرورت ہے تو آپ حمل کے بحران سے نمٹنے والے فائرگرو و کرائسس پریگنینسی سنٹر سے 02380783134. پر رابطہ کریں۔
کیا آپ کسی مسئلہ سے دوچار ہیں؟
وقت سے پہلے ہونے والےحمل سے متعلق یونٹ [ارلی پریگنینسی یونٹ (EPU)] وقت سے پہلے ہونے والے حمل کےمسائل سے دوچار عورتوں کو نگہداشت فراہم کرنے کے لئے وقف ہے۔ یہ یونٹ پرنسیس این اسپتال (PAH) میں قائم ہے اور پیر تا جمعہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہتی ہے۔ یونٹ کو صلاح کے لئے 02380798412 یا 02380796988 پر فون کرنے کے لئے عورتوں کا خیر مقدم ہے ۔
تاہم ، ایک بار جب ولادت سے قبل کی نگہداشت کے لئے دایا آپ کو مل جاتی ہے تو صلاح کے لئے رابطہ کرنے کا پہلا مرکز آپ کی دایا یا ڈاکٹر (GP) کو ہونا چاہئے۔
جانچيں
کئی اسکریننگ جانچيں دستیاب ہیں جو آپ کے حمل کے دوران آپ کو پیش کی جا سکتی ہیں۔ ان کو زیادہ تفصیل کے ساتھ “آپ اور آپ کے بچہ کے لئے اسکریننگ جانچ” نامی کتابچہ میں بیان کیا گيا ہے، جسے آپ کے ڈاکٹر (GP) کی سرجری میں اس وقت آپ کو پیش کیا جانا چاہئے جب آپ کے حمل کی تصدیق ہو جائے۔ یہ کتابچہ پولش زبان میں
www.screening.nhs.uk/languages پر دستیاب ہے
اہم
حمل کے دوران اگر آپ اپنا نام، پتہ تبدیل کرتی ہیں تو از راہ کرم اپنی دایا یا ڈاکٹر کو جتنی جلدی ممکن ہو اس کی اطلاع دیں تاکہ آپ کے ریکارڈوں کی تجدید کی جاسکے۔
پیدائش سے پہلے کی اپنی تحریری یادداشتیں مقررہ ملاقاتوں پر ہمیشہ اپنے ساتھ لائیں۔
اگر آپ کا معائنہ کسی دوسرے طبی پیشہ ور نے کیا ہے، دیگر جانچيں کرائی گئيں، اور دوائياں تجویز کی گئی ہیں خواہ یہاں یا ملک سے باہر تو ہمیشہ اس کی اطلاع اپنی دایا کو دیں۔