آپ کی صحت – کوئی ڈاکٹر تلاش کریں

آپ کی صحت – کوئی ڈاکٹر تلاش کریں


Bookmark and Share


معمول

صحت سے متعلق معمول کے مسائل کے لئے اپنے مقامی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اسپتال میں نہ جائیں ڈاکٹر کے لئے ایک دوسرا لفظ جنرل پریکٹشنر یعنی عمومی معالج یا GP ہے۔ یوکے میں، اگر آپ بیمار پڑتے ہیں تو آپ کو پہلے GP کے پاس جانا ہوگا۔

فوری ضرورت

اگر آپ کی ضرورت فوری لیکن جان لیوا نہیں ہے تو واک ان مراکز (Walk in Centres) بہترین ہوتے ہیں۔ نگہداشت کا واک ان مرکز (Walk in Centre Care) درج ذیل میں مدد کرے گا:-

  • انفیکشنز
  • ٹوٹی ہوئی ہڈیاں
  • معمولی بیماری
  • حرارت
  • ہنگامی صورت حال میں مانع حمل
  • دست اور قے
  • ٹیس اور درد
  • ٹھوکر کھاکر گرنا اور موچ آنا
  • سرخ چکتے
  • زخم
  • دانت سے کاٹنے کا زخم

ہنگامی صورت حال

اگر کوئی ہنگامی صورت حال ہو تبھی اسپتال جائيں۔ اسپتال میں حادثہ اور ہنگامی حالت کا شعبہ (A&E) ان لوگوں کو ہنگامی نگہداشت فراہم کرتا ہے جو شدیدطور پربیمار یا بری طرح زخمی ہوتے ہیں۔

A&E درج ذیل معاملوں میں مدد کرے گا:

  • سر میں چوٹیں
  • گرپڑنا یا شعور کھودینا
  • اچانک یا شدید تذبذب
  • سنگين حادثات
  • دل کا دورہ
  • سانس لینے میں شدید دشواریاں
  • خون کی بہت زیادہ کمی
  • شدید طورپر جلنا
  • شدید الرجک ردعمل
  • مشتبہ اسٹروک

A&E میں عملہ سنگين اور جان لیوا حالات کو لازمی طور پر ترجیح دیتا ہے، لہذا اگر آپ معمولی زخم لیکر وہاں جائیں تو ممکن ہے معائنہ کے لئے آپ کو بہت لمبا انتظار کرنا پڑے۔

اگر آپ انگریزی نہیں بولتے ہیں تو آپ کو مترجم طلب کرنے کاحق حاصل ہے۔ اگر آپ کا زخم شدید نہیں ہے تو آپ واک-ان سنٹر یا معمولی زخم والی یونٹ میں جائيں۔ معمولی زخموں کی یونٹ میں آپ کو کسی ڈاکٹر سے ملنے کے لئے ملاقات طے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سنٹر کواعلی صلاحیت کی حامل نرسیں چلاتی ہیں جن کے پاس معمولی زخموں کے علاج کا تجربہ اور مہارت ہوتی ہے۔ معمولی زخموں کی یونٹ اور واک-ان سنٹر سال کے 365 دنوں میں کھلے رہتے ہیں اور کم سنگين زخموں کے لئے علاج فراہم کرتے ہیں جیسے موچ، کٹنا اور خراش۔ کئی لوگ حادثہ اور ناگہانی شعبہ (A&E) میں معمولی زخموں کو لے کر جاتے ہیں جبکہ عام طور پر معمولی زخموں کی یونٹ یا واک-ان سنٹر میں ان کا علاج زیادہ تیزی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

لنکس

ساؤتھیمیپٹن کے بیٹرن صحت کے مرکز (Bitterne Health Centre) اور RSH اسپتال میں واک-ان سنٹر تلاش کئے جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے نیچے کے لنک کا استعمال کریں۔

Urgent Care on Southampton Community Healthcare website

Nicholstown Surgery

دیگر مسائل کے لئے اپنے ڈاکٹر/جی پی سے رجوع کریں۔ یوکے میں رہنے والے ہر شخص کو کسی ڈاکٹر کے یہاں اندراج کا حق حاصل ہے۔

جب آپ کو صحت سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو یا آپ بیمار محسوس کریں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اوران کے ساتھ ایک ملاقات طے کریں۔ آپ کے مقامی ڈاکٹروں کی سرجری یا GP پریکٹس خاندان کی صحت سے متعلق خدمات کا ایک وسیع سلسلہ فراہم کرتی ہے، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • صحت کے مسائل بشمول جنسی صحت پر صلاح
  • مانع حمل اور حمل کے بارے میں صلاح
  • ٹیکے
  • معائنے اور علاج
  • دواؤں کے لئے نسخے
  • صحت کی دیگر خدمات اور سماجی خدمات کے حوالہ جات۔

اگر آپ کی حالت فوری نوعیت کی نہیں ہے تو آپ کسی ڈاکٹر سے دو ایام کار کے اندر ملنے کی توقع کر سکتے ہیں یا صحت کے کسی پیشہ ور جیسے کہ کسی نرس سے ایک یوم کار کے اندر ملنے کی توقع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو دو ایام کار کے اندر ملاقات طے کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اگریہ آپ کے لئے زیادہ سہولت کا باعث ہو تو آپ پیشگی بکنگ بھی کروا سکتے/سکتی ہیں۔

آپ کا اپنی ملاقات پر حاضر ہونا اہم ہے، یا اگر آپ کو اسے رد کرنا پڑے یا اس میں کسی طرح کی تبدیلی کرنی پڑے تو اس کی اطلاع سرجری کو ضرور دیں۔

ڈاکٹر تلاش کریں

اگر آپ کا پہلے سے کسی GP پریکٹس میں اندراج نہیں ہے یا آپ جہاں رہتے ہیں اس علاقے میں آپ کواس کی تلاش ہے تو آپ ہمارے ویب صفجہ GPs in Southampton پر تلاش کر سکتے ہیں۔

کھلنے کے اوقات

آپ کے GP کے کھلے رہنے کے اوقات کے علاوہ میں اوقات کار کے بعد کی خدمات کے ذریعہ آپ GP تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس خدمت کا استعمال صرف فوری صحت کے مسائل کے لئے کیا جاسکتا ہے جس کے لئے آپ اپنے GP پریکٹس کے دوبارہ کھلنے کا انتظار نہیں کر سکتے ہیں۔ یہ خدمت نسخوں کو دہرانے کام نہیں کرتی ہے۔

اوقات کار کے علاوہ کب فون کرنا سب سے اچھا ہےwhen it is best to call the Out of Hours service,اس پر مزید معلومات کے لئے از راہ کرم لنک پر کلک کریں اور اسے پڑھیں۔ آپ اس خدمت تک رسائی 08448113060 پر فون کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔

کسی طبی ہنگامی صورت حال میں آپ کو صرف 999 ہی ڈائل کرنا چاہئے

لنکس

GPs in Southampton

Nicholstown Surgery

منہ کی صحت پر صلاح اور ہیمپشائر میں دانت کے ڈاکٹر کے یہاں بکنگ کے لئے Hampshire Dental Helpline. ملاحظہ کریں۔

فارمیسی

جب آپ کا ڈاکٹر آپ کو کوئی نسخہ دیتا ہے تو عموماً آپ کسی فارمیسسٹ یا کیمسٹ کے پاس جاتے ہیں۔ اس کے بعد فارمیسسٹ نسخہ پر مبنی آپ کو صحیح دوائياں دیتا ہے۔

نسخوں پر دوائياں دینے کے علاوہ فارمیسسٹ دیگر خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔ مثلاً:

  • معمولی بیماریوں جیسے سردی، جلد کی بیماریوں اور الرجیوں کے بارے میں صلاح
  • ہنگامی صورت حال میں مانع حمل
  • آپ فارمیسیوں سے کھانسی، سردی اور درد سےراحت دینے والی دوائياں بھی خرید سکتے ہیں

لنکس

Local Chemists

Christmas and New Year opening times

NHS ڈائریکٹ

NHS ڈائریکٹ – 08454647. کے ذریعہ کسی ڈاکٹر سے صلاح حاصل کریں۔ NHS ڈائریکٹ ایک فون خدمت ہے جو سال کے 365 دنوں میں روزانہ 24 گھنٹے دستیاب رہتی ہے اور جو صحت سے متعلق ماہرانہ صلاح، معلومات اور کسی ضرورت مند کو خود اعتمادی کی بحالی فراہم کرتی ہے۔.

NHS ڈائریکٹ معلومات کا خزانہ فراہم کرتی ہے اور خود کی نگہداشت سے NHS Direct website. پر آن لائن صلاح پیش کرتی ہے۔

مفید لنکس

NHS Choices Website

Medical Advice Now

NHS Direct Health and symptom checkers

Nicholstown Surgery

منہ کی صحت سے متعلق صلاح، اور ہیمپشائر میں کسی دانت کے ڈاکٹرکے یہاں بکنگ کے لئے Hampshire Dental Helpline. ملاحظہ کریں۔