آپ کے دانتوں کی صحت
اگر آپ کے دانتوں میں کوئی پریشانی ہے اور آپ ساؤتھیمپٹن میں کسی دانت کے ڈاکٹر کی تلاش میں ہیں تو آپ ہیمپشائر کی دانت سے متعلق ہیلپ لائن کی ویب سائٹ Southampton access pages پر انہیں تلاش کرسکتے ہیں۔
از راہ کرم آگاہ ہوں کہ کسی دانت کے ڈاکٹر سے اپنی پہلی ملاقات کے لئے آپ کو انتظار کرنا ہوگا۔ انتظار کا یہ وقت ایک پریکٹس سے دوسرے میں مختلف ہوسکتا ہے۔
دانت سے متعلق ہیلپ لائن
دانت کے ڈاکٹر سے ملاقات کے لئے انتظار کرنے کے دوران اگر آپ ہنگامی صورت حال سے دوچار ہوتے ہیں تو آپ دانت سے متعلق ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ 08450508345
ہیمپشائر اور آئل آف ویٹ کی ہیلپ لائن خدمت مدد فراہم کرسکتی ہے۔ اگر آپ دانت سے متعلق کسی ناگہانی صورت حال سے دوچار ہیں اور آپ کے پاس کوئی باقاعدہ دانت کا ڈاکٹر نہیں ہے وہ ایک باقاعدہ NHS کے دانت کے ڈاکٹر کو تلاش کرنے میں بھی آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ ہم آپ کو آپ کے دانتوں کی صحت کے بارے میں بنیادی صلاح بھی پیش کرسکتے ہیں اور ضروری ہوا تو کسی نرس سے بات کرنے کا موقع بھی فراہم کرسکتے ہیں۔
دانت سے متعلق ہیلپ لائنwww.hampshiredentalhelpline.nhs.uk/local-area/southampton